
فلسطینی مجاھدین نے 24 گھنٹوں میں قابض فوج کی 24 گاڑیاں تباہ کردیں
اتوار-5-نومبر-2023
غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف برسرپیکارعزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج کی 24 فوجی گاڑیوں کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے۔ ان فوجی گاڑیوں کو فدائی حملے، یاسین گرنیڈ اور دوسرے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔