جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عقوبت خانے

قابض اسرائیلی عدالت سے 6 فلسطینی قیدیوں کو سزائیں

قابض اسرائیلی فوجی عدالت نے متعدد فلسطینی قیدیوں کے خلاف فیصلے جاری کیے جن میں انتظامی حراست کے احکامات جاری کرنے، انتظامی منتقلی اور حراست میں توسیع شامل ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید پانچ ہزار فلسطینی عید کی خوشیوں سے محروم

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہزاروں مردو خواتین، بچے اور بزرگ ایک بار پھرعید کی خوشیوں سے اپنے پیاروں سے دور دشمن کی زندانوں میں گذارنے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف ان کے پیارے بھی قید بہن بھائیوں، بچوں اور بزرگوں سے دوری کی وجہ سے صدمے کی کیفیت میں عید منا رہے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کا غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹنے کو ہے: وزارت اسیران

فلسطینی وزارت امور اسیران نے خبردار کیا ہے کہ قابض ریاست کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کا مظالم کے خلاف غم وغصہ آتش فشاں بن کر پٹھنے کو کو ہے اور آنے والے دنوں میں اسرائیلی زندانوں میں کشیدگی اور احتجاج کی لہر دیکھی جا سکتی ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں کی تعداد میں اضافہ

رواں سال کے دوران اسرائیلی قابض حکام نےکم عمربچوں کے خلاف انتظامی حراست کی پالیسی میں اضافہ کیا۔ حال ہی میں انتظامی حراست میں رکھے گئے نابالغ بچوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 30 فلسطینی خواتین سخت مشکلات سے دوچار

فلسطینی سینٹر فار پریزنرز اسٹڈیز نے تصدیق کی ہے کہ قابض ریاست کی جیلوں میں 30 فلسطینی خواتین قیدیوں کو غیر انسانی اور مجبور حالات میں اپنی جیلوں میں قید کر رہا ہے اور یہ تعداد فلسطینی خواتین کے خلاف جاری گرفتاری کی مہموں کی روشنی میں بڑھنے کی توقع ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 30 انتظامی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی

اتوار کو 30 فلسطینی انتظامی قیدیوں اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں انتظامی حراست کی مسلسل پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلاج کیا ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 19 فلسطینی غیرانسانی ماحول میں قید

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 19 فلسطینیوں کو غیرانسانی ماحول میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانے میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو جاری

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی ویب سائٹ پر پہلی بار ایک ایسی ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں اسرائیلی فوج کے درندہ صفت اہلکاروں کو جزیرہ نما النقب کی جیل میں گھس کس وہاں پرموجود نہتے فلسطینی قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔

جیل کی سختیاں بھی فلسطینی قیدیوں کو تحصیل علم سے نہ روک سکیں

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو جہاں صہیونی خون خوار جلادوں کے غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے وہیں فلسطینی تمام تر مشکلات کے علی الرغم تحصیل علم کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2019ء اور 2020ء کے تعلیمی سیشن میں القدس اوپن یونیورسٹی کے تحت 25 فلسطینیوں نے گریجوایشن کا امتحان پاس کیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید کینسر کا مریض فلسطینی رہا

اسرائیل کی ایک عدالت کے حکم پر جیل میں قید کینسر اور گردوں کی بیماری کا شکار فلسطینی نضال ابوعاھور کو رہا کردیا گیا۔