جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عقوبت خانے

غزہ سے جبری اغواء کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد کے42 مکروہ حربے

اسرائیلی جیلوں اور حراستی مراکز سے رہائی پانے والے غزہ کے فلسطینی اسیران کی 100 شہادتوں کی بنیاد پر یورو میڈ ہیومن رائٹس نے غزہ کے اسیران کے ساتھ تشدد اور غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک کی 42 اقسام کی نشاندہی کی ہے۔ یہ ہتھکنڈے صہیونی جلادوں کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری کےبعد انہیں اذیتیں دینے کے استعمال کیے جاتے ہیں۔

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 20 سال بعد رہا

کل بروز اتوار اسرائیلی قابض حکام نے قابض ریاست کی جیلوں میں 20 سال گزارنے والے قیدی ناصر عورتانی (عمر36 سال) کو رہا کردیا۔ عورتانی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

غزہ سے اغوا کی گئی فلسطینی خواتین سے غیر انسانی سلوک کا انکشاف

فلسطینی امور اسیران نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ سے حراست میں لی گئی فلسطینی خواتین کو بدنام زمانہ دامون جیل میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔ دوران حراست انہیں جسمانی، نفسیاتی اور دیگر نوعیت کی کڑی سزائیں دی جا رہی ہیں۔

اسرائیل کی بدنام زمانہ نفحہ جیل میں 50 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیل کی بدنام زمانہ ریمون جیل سے ’نفحہ‘ جیل منتقل کیے گئے 50 قیدیوں نے کل جمعہ سے شروع ہونے والی اپنی کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

سخت کشیدگی میں اسرائیلی فوج کا جلبوع جیل کے کئی حصوں پر دھاوا

پیر کے روز قابض جیل انتظامیہ کی جابرانہ فورسز نے جلبوع جیل کے حصوں (3، 2، اور 1) پر دھاوا بول دیا اور کمروں کے ایک گروپ کی تلاشی لینا شروع کی۔

دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے کاید الفسفوس کی حالت خراب

الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے دورا سے تعلق رکھنے والے قیدی 34 کاید الفسفوس نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 59 ویں روز بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج نے 60 زخمی فلسطینی گرفتار کیے

صیہونی قابض فوج نے رواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک 60 زخمی فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی خاتون کو چھ سال قید کی سزا

کل منگل کو اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے جنین کے مشرق میں الجلمہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی قیدی یاسمین تیسیر عبدالرحمن شعبان (عمر40 سال) کو 6 سال قید اور 8000 شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔

اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی رہا،متعدد کی قید میں توسیع

جمعرات کی شام قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے شمالی شہروں طوباس اور طولکرم سےتعلق رکھنے والے دو فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جب کہ متعدد دیگر شہریوں کی قید کی مدت کے لیے توسیع کی ہے۔

قابض اسرائیلی عدالت سے 6 فلسطینی قیدیوں کو سزائیں

قابض اسرائیلی فوجی عدالت نے متعدد فلسطینی قیدیوں کے خلاف فیصلے جاری کیے جن میں انتظامی حراست کے احکامات جاری کرنے، انتظامی منتقلی اور حراست میں توسیع شامل ہے۔