
شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے:حماس
جمعرات-23-فروری-2023
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے پوری قوم اور مسلم امہ کی طرف سے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔