
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی بچہ شہید
بدھ-25-اگست-2021
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔ یہ واقعہ اسرائیلی فوج کی جانب سے نابلس کے قریب ایک مہاجر کیمپ پر چھاپے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔