جمعه 02/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

اسرائیلی قابض فوج نے بیت المقدس سے چار فلسطینی خواتین گرفتار کرلیں

کل اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اللد روڈ سے چار خواتین کو گرفتار کر لیا۔

مغربی کنارے میں 24 گھنٹے کے اندر 22 مزاحمتی فورسز

مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور اس دوران 22 کارروائیاں ہوئیں، جن میں قابض فوج اور آباد کاروں پرفائرنگ کی 6 کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے صحافی سمیت دو فلسطینیوں کو گولی مار دی

کل جمعہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں بیت امر قصبے میں اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان اور ایک فوٹو جرنلسٹ براہ راست آتشیں گولیوں سے زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر ربڑ کی کوٹیڈ دھاتی گولیوں سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔

نابلس: قابض اسرائیلی فوج کی بربریت فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف بربریت جاری ہے۔آج جمعرات شام اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نابلس میں فلسطینی نے گاڑی اسرائیلی فوجیوں پرچڑھا دی، دو اہلکار زخمی

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں پیر کی شام کو گاڑی کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید بچہ سپرد خاک

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والا دو سالہ فلسطینی بچہ محمد ہیثم التمیمی کل رام اللہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ننھے شہید کا جسد خاکی پیر کی شام رام اللہ کے فلسطین میڈیکل کمپلیکس پہنچایا تھا تھا۔

بچوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی غیر منصفانہ ناکہ بندی کے جرم کے ذریعے فلسطینی بچوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی جاری ہے، بیمار بچوں کو علاج، خوراک اور ادویات سے روکنا، گھروں میں نظر بندی اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

آج سوموار کےروز علی الصبح اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

رام اللہ: المغیر کے مقام پر اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو گولی ماردی

کل اتوار کی شام صیہونی قابض افواج نے رام اللہ میں المغیر کے مقام پر فائرنگ کرکےکم سے کم دو فلسسطینیوں کو زخمی کردیا جب کہ ایک زخمی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہودی آباد کار نے گولی مار کر فلسطینی نوجوان شہید کردیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں آج جمعہ کی صبح ایک یہودی آباد کار نے اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں گولیاں مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔