شنبه 03/می/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

میرا بیٹا وطن پر قربان ہوا، میں اسے شہادت پر مبارک باد دیتی ہوں:والدہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کی شہادت "وطن کا فدیہ" ہے۔ جب کہ ان کی بہن نے کہا کہ وہ ہر سجدے میں شہادت کی دعا مانگتے اور اس کی تمنا کرتے تھے۔

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی، امریکا فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث:حماس

مریکا نے جمعے کو ہنگامی شق کے تحت 155 ملی میٹر دھانے والی توپوں کے لیے گولے فروخت کا اعلان کیا۔ ہنگامی شق کے تحت اسلحے کی فروخت کے کانگریس کی طرف سے جائزے کی ضرورت نہیں رہتی جو ایک معمول ہے۔

نابلس : ایک گھر کو بم سے اڑا دیا گیا، 14 شہری زخمی

​صہیونی قابض فوج نے منگل کی صبح سویرے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے عقربا میں قیدی اسامہ بنی فضل کے خاندانی گھر کو ایک خوفناک دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 14 شہری زخمی ہوئے۔​

نابلس میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں تین مزاحمت کار محفوظ

جمعہ کی صبح اسرائیلی قابض فوج کے طیاروں نے نابلس میں بلطا کیمپ پر دو حملے کیے تاہم ان قاتلانہ حملوں میں فلسطینی مزاحمت کاربال بال بچ گئے

سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 3714 فلسطینی طلباء شہید

فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 3714 فلسطینی طلباء شہید اور 5700 زخمی ہوئے ہیں۔

جنین: مزاحمت کاروں نے ایک فوجی گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا

جنین میں مزاحمت کاروں، القدس بریگیڈ، القسام بریگیڈ، الاقصیٰ بریگیڈ اور ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ، جنین شہر اوراس کے کیمپ پر جاری اسرائیلی فوج کے دھاوے کا پوری جرات اور بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

جنین میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین شہر پر صیہونی غاصب فوج کے ڈرون بم حملے میں چار فلسطینی نوجوان صبح شہید ہو گئے۔

غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی میں 5 فلسطینی شہید،60 گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہروں اور دیہاتوں پر چھاپوں کے دوران تقریباً 60 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد غرب اردن سے اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زائد ہو گئی ہے۔

سلفیت میں یہودی شرپسندوں کا فلسطینیوں پر حملہ، متعدد شہید اور زخمی

کل ہفتے کی شام غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے مغرب میں واقع قصبے قرواہ بنی حسان پر یہودی شرپسندوں کے حملےکےنتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہودی آبادکاروں کو قابض اسرائیلی فوج کی مکمل سکیورٹی اور تحفظ حاصل تھا اور یہ جرم ان کی موجودگی میں کیا گیا۔

جنین میں اسرائیلی فوج نے دو کم سن بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا

کل بدھ کوغرب اردن کےشمالی شہر جنین میں دو فلسطینی بچے اسرائیلی نشانہ بازوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرگئے۔ دوسری طرف مزاحمت کاروں سے ہونے والی جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی طرف سے دو اہم فلسطینی کمانڈروں کے شہید کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔