چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ کی پٹی میں اوسطا ہر کلومیٹر پر 80 اسرائیلی حملے ہوئے:رپورٹ

اسرائیلی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے 7 اکتوبر کو وحشیانہ جنگ کے آغازکے بعد سے غزہ کی پٹی میں 29 ہزار اہداف کو جنگی طیاروں سے بمباری کی ہے۔

اسرائیلی جنگی جرائم پر برازیل نے تل ابیب سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ میں منظم جنگی جرائم پر بہ طور احتجاج برازیل نے اسرائیل سے ہرقسم کے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ برازیل نے اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلا لیا ہے جب کہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کا ناصر ہسپتال سے مریضوں کو نکالنے سے انکار

اتوار کی شام کو قابض فوج نے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس میں سرجیکل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناہید ابو تیمہ کو گرفتار کر لیا۔

برہنہ حالت، ہتھکڑیوں میں جکڑا بہادر فلسطینی حمزہ کی نئی تفصیلات

حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک فلسطینی قیدی کی تصویر نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا تھا۔ برہنہ حالت میں قید کیے گئے قیدی کی شناخت حمزہ ابو حلیمہ کے نام سے کی گئی تھی۔ تصویر میں ایک مسلح اسرائیلی دہشت گرد فوجی کو حمزہ سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غزہ میں امداد کی فراہمی تک حماس نے جنگ بندی مذاکرات معطل کردیئے

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جماعت جنگ بندی کے مذاکرات اور تبادلے کے معاہدے کو اس وقت تک معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب تک کہ شمالی غزہ کی پٹی میں امداد اور امداد نہیں پہنچ جاتی۔

غزہ کی حمایت میں دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے احتجاجی مظاہرے

غزہ کے ساتھ یکجہتی کے دوسرے عالمی دن پر دنیا بھر کے 120 سے زائد شہروں میں کروڑوں افراد نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے اور نسلی صفائی کے منصوبوں کے خلاف جاری مظاہروں میں حصہ لیا۔

خون خوار صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل عام، مزید 100 فلسطین شہید

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل 134 ویں روز جاری جنگ میں صیہونی غاصب فوج کی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غزہ سے شہریوں کے جبری اغواء کا جرم جاری

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج غزہ کے اسیران کے خلاف جبری گمشدگی کا جرم جاری رکھے ہوئے ہے۔

بین الاقوامی انصاف: اسرائیل نسل کشی کنونشن کی تعمیل کرنے کا پابند ہے

بین الاقوامی عدالت انصاف نے رفح کی صورتحال کے بارے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے جمع کرائی گئی فوری درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سمیت نسل کشی کے کنونشن کی تعمیل کرنے کا پابند ہے۔"

غزہ کی ایک چوتھائی آبادی فاقوں سے مر رہی ہے: یو این ایلچی

​خوراک کے حق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مائیکل فخری نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ "غزہ میں شہریوں کو نقصان پہنچانے اور مارنے کے لیے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی ایک چوتھائی آبادی بھوک اور فاقوں سے مررہی ہے۔​