چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں بچے دنیا کے سامنے سسک سسک کر مر رہے ہیں: اونروا

اتوار کے روز اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے غزہ کی پٹی میں خشک سالی اور غذائی قلت کے نتیجے میں 15 بچوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

غزہ میں الشفاء ہسپتال کےاطراف میں تباہی "ناقابل بیان” ہے:ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ارد گرد تباہی کی سطح جسے اسرائیل کی تباہ کن جنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ناقابل بیان ہے۔

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید100 فلسطینی شہید،160 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے 24 گھنٹوں کے اندر غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف 10 اجتماعی قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ میں صہیونی بمباری سے مزید سات اسرائیلی قیدی ہلاک ہوچکے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے صہیونی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں متعدد مجاہدین کی شہادت اور سات قابض قیدیوں کے مارے جانے کا اعلان کیا ہے۔

امداد لینے والےفلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت اقدام ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے امداد کے منتظر فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 193 فلسطینی شہید، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 193 فلسطینی شہید اور 920 زخمی ہوئے۔"

غزہ میں ہونے والے قتل عام اور خون خرابے کا امریکہ ذمہ دار ہے:روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائی غزہ کی پٹی میں ہونے والی کارروائیوں سے کم خطرناک اور خوفناک نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ثالثی پر امریکہ کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں موجود صورت حال ہے۔

کولمبیا کے صدر نے غزہ میں قتل عام کو ’ہولوکاسٹ‘ قرار دے دیا

کولمبیا کے صدرگستاو پیٹرو نے غزہ شہر کی الرشید اسٹریٹ پرنہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے"نسل کشی" اور فلسطینیوں کے "ہولوکاسٹ" کے مترادف قرار دیا۔

غزہ میں اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سےدودھ نہ ملنے سے6 شیرخوار شہید

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے شیرخوار بچوں کو دودھ نہ ملنے کی وجہ سے گذشتہ روز 6 بچے شہید ہوگئے۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری،مزید 76 فلسطینی شہید

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے ہیں، جس میں 76 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔