سه شنبه 07/ژانویه/2025

غزہ میں اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سےدودھ نہ ملنے سے6 شیرخوار شہید

جمعرات 29-فروری-2024

 

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے شیرخوار بچوں کو دودھ نہملنے کی وجہ سے گذشتہ روز 6 بچے شہید ہوگئے۔

 

وزارت صحت نےبتایا کہ غزہ کے خان یونس کے علاقے میں موجود کمال عدوان ہسپتال میں آکسیجن اورخوراک کی کمی وجہ سے مزید سات بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

 

وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بدھ کے روز کہاکہ خوراک کی قلت کے نتیجے میں الشفا میڈیکلکمپلیکس میں دو بچوں کی موت واقع ہوئی۔

 

انہوں نے بینالاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں انسانیت سوز تباہی کوروکنے کے لیے فوری طور پر امداد فراہم کریں۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج نسل کشی کے ہاتھوں نسل کشی روکنے کے لیے بینالاقوامی برادری کا اخلاقی اور انسانی امتحانہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی