
غزہ میں غیرمسبوق جرائم پراسرائیلی ریاست کو کہٹرے میں لایا جائے:حماس
بدھ-10-اپریل-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف غیر مسبوق جرائم کا ارتکاب جاری رکھا ہے۔ ہسپتالوں اور طبی مراکز کو وحشیانہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہاں انتہائی گھناؤنے عمل کا ارتکاب کیا جا رہا اور انہیں اجتماعی قبروں میں تبدیل کر دیا جس میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کی لاشیں تھیں جنہیں بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا۔