شنبه 03/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

فلسطینیوں کے قتل عام میں استعمال ہونے والے امریکی بم GBU-39کیا ہیں؟

ہتھیاروں کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے پہلے دنوں کے مقابلے اس سال کے آغاز سے غزہ پر فضائی حملوں میں امریکی GBU-39 گائیڈڈ بموں کے استعمال میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

قیدیوں کی بازیابی کے لیے خونریز آپریشن اسرائیلی افسر ہلاک

قابض اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز "کمانڈر" آرنون زمورا کی ہلاکت کا اعلان ہےجو غزہ کے وسطی علاقے النصیرات میں ایک آپریشن کے دوران 4 قابض قیدیوں کو بازیاب کرانے کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔

دشمن نے قتل و غارت گری میں اپنےکئی قیدیوں کو ہلاک کردیا:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک پیچیدہ جنگی جرم کاارتکاب کیا جس میں اس نے اپنے چار قیدیوں کو چھڑایا ہے مگر متعدد قیدیوں کو بمباری میں ہلاک کردیا۔

انسانیت سے عاری صہیونی غزہ میں تزویراتی شکست کھا چکا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ نازی قابض فوج نے آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے کی جارحیت کے بعد غزہ میں اپنے متعدد قیدیوں کی رہائی کے بارے میں جو اعلان کیا جس میں اس نے تمام فوجی، سکیورٹی اور تکنیکی ذرائع استعمال کیے اور اس دوران اس نے تمام جرائم کا ارتکاب کیا۔ قتل عام، قتل و غارت، محاصرہ اورقحط مسلط کرنے کی پالیسی کے ذریعے اپنے چار قیدیوں کو چھڑا کر اب وہ اپنی شکست پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

غزہ میں 10 میں سے 9 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں: عالمی خوراک

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 10 میں سے نو بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

اسرائیلی فوج کا النصیرات میں وحشیانہ قتل عام،210 شہید، 400 زخمی

آج ہفتے کے روز اسرائیلی قابض فوج نے امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت اور مدد سے شروع کی گئی جارحیت میں تازہ قتل عام کیا ہے جس میں مزید سیکڑوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

’اونروا‘ ہیڈ کوارٹرز پر مسلسل اسرائیلی بمباری جنگی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی ریاست کی طرف سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ہیڈکوارٹرز اور اسکولوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔

فلسطینی بچوں کے قتل عام پراسرائیل اقوام متحدہ میں بلیک لسٹ

اقوام متحدہ نے غزہ میں فلسطینی بچوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرنام نہاد صہیونی ریاست کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا۔

جنین میں اسرائیلی بربریت میں مزید 3 فلسطینی شہید

جمعرات کے روز جنین شہر اور اس کے کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی بربریت میں تین فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ میں کشت وخون کا سلسلہ جاری، مزید 77 فلسطینی شہید

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جن میں 77 شہری شہید اور 221 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔