
انسانیت سے عاری صہیونی غزہ میں تزویراتی شکست کھا چکا:حماس
اتوار-9-جون-2024
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ نازی قابض فوج نے آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے کی جارحیت کے بعد غزہ میں اپنے متعدد قیدیوں کی رہائی کے بارے میں جو اعلان کیا جس میں اس نے تمام فوجی، سکیورٹی اور تکنیکی ذرائع استعمال کیے اور اس دوران اس نے تمام جرائم کا ارتکاب کیا۔ قتل عام، قتل و غارت، محاصرہ اورقحط مسلط کرنے کی پالیسی کے ذریعے اپنے چار قیدیوں کو چھڑا کر اب وہ اپنی شکست پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔