
مذاکرات کے لیے ہرممکن لچک دکھائی، معاہدے کی راہ میں اسرائیل رکاوٹ
اتوار-16-جون-2024
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ اور قیدیوں کی رہائی کا حل "مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ایک جامع معاہدہ ہو گا، چاہے دشمن کتنا ہی بھاگے یا رکاوٹیں ڈالے۔ اسے آخر کار مذاکرات پرآنا ہوگا۔