
غزہ کی پٹی پر دو اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 صحافی شہید
ہفتہ-6-جولائی-2024
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ اور غزہ سٹی پر 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو اسرائیلی حملوں میں پانچ صحافی شہید ہو گئے۔
ہفتہ-6-جولائی-2024
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ اور غزہ سٹی پر 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دو اسرائیلی حملوں میں پانچ صحافی شہید ہو گئے۔
ہفتہ-6-جولائی-2024
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینیوں کی مرضی کو نظرانداز کرنے والے کسی بھی منصوبے، تجاویز یا سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے ایسے بیانات اور موقف کو مسترد کر دیا ہے جن میں غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینی قوم کے کردار کی نفی کی گئی ہے۔
ہفتہ-6-جولائی-2024
کل جمعہ کی شام اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک مکان پر ڈرون کے ذریعےبمباری کی جس کے نتیجے میں سات فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ اسرائیلی قابض فوج نے اس وقت مکان کا زمینی محاصرہ کررکھا تھا۔ اس کے بعد اسے "انریگا" میزائل سے نشانہ بنایا۔
جمعرات-4-جولائی-2024
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے، جن میں 58 فلسطینی شہید اور 179 زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
جمعرات-4-جولائی-2024
اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں واقع ایک تاریخی اسلامی یادگارمسجد کو تباہ کن بمباری کرکے صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ یہ تاریخی مسجد عثمان بن عفان غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں تھی۔
جمعرات-4-جولائی-2024
چین نےاسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نےامریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تل ابیب پر دباؤ ڈالے کہ تاکہ وہ محصور پٹی میں امداد کے تیز اور محفوظ داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔
بدھ-3-جولائی-2024
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے غزہ کی پٹی پر "اسرائیلی" قابض فوج کے ذریعے چھیڑی جانے والی نسل کشی کی جنگ کے اہم ترین اعدادوشمار پر ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔
بدھ-3-جولائی-2024
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج غزہ کی پٹی کے یورپی ہسپتال اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں سینکڑوں طبی ٹیموں کو ہسپتال سے باہر نکلنے اور ہسپتال چھوڑنے پر مجبور کرنے کے احکامات اور نقشے جاری کر کے ایک تاریخی جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
منگل-2-جولائی-2024
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے "غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 شہید اور 91 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
پیر-1-جولائی-2024
غزہ میں قائم الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے آج سوموار کی صبح اسرائیلی جیلوں میں رہائی کے بعد کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حالت انتہائی افسوسناک اور ناگفتہ بہ ہے۔ قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بھوکا اور پیاسا رکھا جاتا ہے۔