دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

قابض فوج کا سکول میں قتل عام کے بارے میں بیان گمراہ کن ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ وسطی غزہ میں الدرج محلے میں تابعین سکول کے قتل عام کے شہداء کے بارے میں قابض "مجرم" فوج کا بیانیہ کہ وہ حماس اور اسلامی جہاد کے رکن تھے، گمراہ کن اور غلط ہے۔

غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی عالمی سطح پر شدید مذمت

وسطی غزہ شہر کے الدرج محلے میں ہفتے کی صبح بے گھر افراد سے بھرے التابعین سکول پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ہولناک قتل عام کی عالمی سطح پر سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

غزہ میں جنگی جرائم پر صہیونی ریاست کو سزا دی جائے: خلیل الحیہ

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے اور صیہونی وجود پر’چیپٹر سیون‘ کا اطلاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک جنگی مجرم ہے جو نہتے فلسطینیوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کر رہی ہے۔ غزہ کی پٹی میں الدرج کے مقام پر ایک سکول میں ہفتے کے روز کیا گیا قتل عام صہیونی فاشسٹ دشمن کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کا ہمارے رد عمل سے کوئی تعلق نہیں:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے غزہ میں جاری لڑائی میں جنگ بندی تک پہنچنا تہران کے لیے ایک "ترجیح" ہے تاہم غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر جوابی اقدام سے کوئی تعلق نہیں۔

’’فلسطینی مجاھدین عام شہریوں کو کبھی ڈھال نہیں بناتے‘‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما عزت الرشق نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج پناہ گاہوں میں بے گھر ہونے والوں کے خلاف اپنے جرائم کو جواز فراہم کرنے کے لیے حیلے بہانے اور جھوٹ بولتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت عام شہریوں میں موجود نہ ہونے کی سخت پالیسی پر قائم ہے۔

عالمی بے حسی کی وجہ سے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے

اقوام متحدہ کی ایک عہدیدار نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں یکے بعد دیگرے سکولوں میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ماورائے عدالت قتل عام میں ملوث ہے اور اس قتل عام کی ہر صورت میں تحقیقات ہوں گی۔

غزہ میں قتل عام پر اسرائیل کے خلاف نفیر عام کی اپیل

غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف تازہ قتل عام کے وحشیانہ جرائم پر پورے فلسطین میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نیتن یاہو اسرائیل کوتزویراتی سانحے کی طرف لے جا رہے ہیں:سابق عہدیدار

ایک سابق اسرائیلی فوجی اہلکار نے قابض صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی معاشرے کو ایک تزویراتی سانحے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو قلیل مدتی جنگوں کےتصور کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فلسطینی تنظیموں نے سکول میں قتل عام کو نسل کشی قرار دیا

غاصب اسرائیلی نازی فوج کے ہاتھوں ہفتے کے روز غزہ کی الدرج کالونی میں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام پر فلسطینی دھڑوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

امریکہ کی اسرائیل کواسلحے کی خریداری کے لیے 3.5 ارب ڈالر کی فراہمی

امریکی ’سی این این‘ نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ امریکہ اپنے اتحادی اسرائیل کی مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے 3.5 بلین ڈالر ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔