یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

’التابعین سکول میں مجاھدین کی موجودگی کا اسرائیلی دعویٰ سفید جھوٹ ہے‘

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح قابض اسرائیلی فوج کے حملے میں نشانہ بنائے گئے غزہ کے الدرج محلے میں واقع التابعین سکول میں مزاحمت کاروں کی موجودگی کا اسرائیلی دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔

غزہ میں طبی عملے کو قتل عام کا سامنا، 500 کارکن شہید، 310 اغواء

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں اس کے عملے کو پوری منصوبہ بندی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنا کر انہیں شہید ، زخمی اور گرفتار کر رہی ہے۔ سات اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک محکمہ صحت کے 500 کارکن شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

جنین کیمپ کے ساتھ غزہ جیسا سلوک ہونا چاہیے:اسرائیلی وزیر کی گیدڑ بھبکی

اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے مطالبہ کیا ہے کہ جنین کیمپ کے ساتھ اسی طرح معاملہ کیا جائے جیسا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہے۔

غزہ میں اجتماعی قتل عام کا 310 واں روز، فلسطینی نسل کشی جاری

قابض صہیونی افواج نے مسلسل 310 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

غزہ میں نسل کشی کا 310 واں دن، قتل عام کے تازہ واقعات

قابض صیہونی افواج نے مسلسل 310 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا۔

غزہ میں قتل عام کے تازہ مناظر دیکھ کر خوف طاری ہو گیا: بوریل

یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ میں بے گھر ہونے والے شہریوں پر التابعین سکول میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی "مہلک جارحیت" کو "خوفناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قتل عام کے مناظر کو دیکھ کر خوف زدہ ہیں۔

حماس کا غزہ میں قتل عام کی تحقیقات کے لیے ماہرین کے داخلے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دینے، غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں اور نقل مکانی کے مراکز میں داخل ہونے اور قابض فوج کے جھوٹے دعوؤں کی انکوائری اور حقیقت کی جان کاری کا مطالبہ کیا۔

قابض فوج کا سکول میں قتل عام کے بارے میں بیان گمراہ کن ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ وسطی غزہ میں الدرج محلے میں تابعین سکول کے قتل عام کے شہداء کے بارے میں قابض "مجرم" فوج کا بیانیہ کہ وہ حماس اور اسلامی جہاد کے رکن تھے، گمراہ کن اور غلط ہے۔

غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی عالمی سطح پر شدید مذمت

وسطی غزہ شہر کے الدرج محلے میں ہفتے کی صبح بے گھر افراد سے بھرے التابعین سکول پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ہولناک قتل عام کی عالمی سطح پر سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

غزہ میں جنگی جرائم پر صہیونی ریاست کو سزا دی جائے: خلیل الحیہ

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے اور صیہونی وجود پر’چیپٹر سیون‘ کا اطلاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک جنگی مجرم ہے جو نہتے فلسطینیوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کر رہی ہے۔ غزہ کی پٹی میں الدرج کے مقام پر ایک سکول میں ہفتے کے روز کیا گیا قتل عام صہیونی فاشسٹ دشمن کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔