سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں اجتماعی قتل عام کا 310 واں روز، فلسطینی نسل کشی جاری

اتوار 11-اگست-2024

قابض صہیونی افواج نے مسلسل 310 ویں روز  بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہنگاروں کے مطابق قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے اتوار کے روزغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رکھی۔ پُرتشدد بمباری میں گھروں، بے گھر افراد ازدھام اور سڑکوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہری شہیداور زخمی ہو گئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں نصیرات کے مغرب میں ابو ملا خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر اسرائیلیتوپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

 

ناصر میڈیکلہسپتال کے طبی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مرکز میں بدھ بازار کےقریب رہائشیوں کے ایک گروپ کو ڈرون کی مدد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

قابض فوج نے غزہشہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے اور وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مشرق میںابو العجین کے علاقے پر بھی بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے خان یونسکے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں شہریوں کے گھروں پر مسلسل فائرنگ کی۔

 

خان یونس کے شمالمیں حمد ٹاؤن میں A7+A8 ٹاورز پر قابضفوج کی بمباری میں 5 شہری زخمی ہوگئے جنہیں ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔ قابض فوج نے خان یونسکے مشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ کے مغربی علاقوں پر بمباری تیز کر دی اور قصبے کےمختلف محلوں پر کئی مقامات پر بمباری کی گئی۔

 

گذشتہ رات کوقابض فوج نے وسطی خان یونس کے متعدد محلوں میں مکینوں کی جبری بے دخلی کے احکاماتجاری کیے۔

 

مقامی ذرائع نےخان یونس کے مشرق میں واقع قصبہ عبسان میں گذشتہ روز قابض فوج کی بمباری میں مکان زمینبوس ہوگیا اور اس کے ملبے کے نیچے متعدد فلسطینی دب کر شہید ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی