جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بربریت

فلسطین پراسرائیلی بربریت 2023 کا سب سے زیادہ غمناک حصہ تھا:وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سالِ نو (2024) کے موقع پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔

غزہ میں صہیونی بربریت، شہداء کی تعداد 20915، تقریباً 55000 زخمی

منگل کو غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 81 ویں روز مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک شہداء کی تعداد 20915 ہوگئی ہے جب کہ 54918 زخمی ہوئے ہیں۔

طولکرم : نور شمس کیمپ پر اسرائیلی بربریت میں 6 فلسطینی شہید

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ پر آج بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں چھ فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

اسرائیلی بربریت، غزہ کے المغازی کیمپ میں 70 فلسطینی شہید کردیے گئے

گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ کے المغازی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی جنگی طیاروں ، ٹینکوں اور توپوں سے گولہ باری کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرتے ہوئے ان کے گھروں کو ان کا مدفن بنا دیا گیا۔ گھروں پر بمباری میں اب تک 70 شہداء کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ بچوں اور خواتین سمیت دسیوں افراد اب بھی ملے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امددی کارکنوں کو متاثرہ علاقے میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت،24 گھنٹوں میں 166 شہید اور 384 زخمی

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 166 افراد شہید اور 384 زخمی ہوئے۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا 74 واں دن، وحشیانہ قتل عام جاری

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج منگل کے روز اسرائیلی فوج کے توپخانے کی بمباری اور طیاروں کے ذریعے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رہا جس میں پناہ گزین کیمپوں، شہریوں کے مراکز اور شہریوں کے گھروں پر وحشیانہ حملے کیے گئے جن میں مزید شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کے دوران 6 فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی قابض فوج کے الگ الگ حملوں میں اتوار اور گذشتہ شب فجر سے پہلے ایک بچے سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ قابض فوج نے آج اتوار کو علی الصبح غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے نورشمس کیمپ پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں مرکزاطلاعات فلسطین کا اہم ذمہ دار بچوں سمیت شہید

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں مرکزاطلاعات فلسطین کے انگریزی سیکشن کے سوشل میڈیا انچارج ڈاکٹررفعت عرعیر شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، اجتماعی قتل عام، نسل کشی کے جنگی جرائم

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت بدھ کو مسلسل 61ویں دن میں جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید نہتے فلسطینیوں کا اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کی کارروائیاں کی ہیں۔

جنگ بندی کے بعد77 اجتماعی قتل عام۔مزید 1250 فلسطینی شہید

غزہ میں گورنمنٹ انفارمیشن آفس نے کل منگل کو اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف 60 دنوں سے وحشیانہ قتل عام اور بدترین انسانی نسل کشی کی جنگ جاری رکھی جس میں مزید دسیوں بچے، خواتین اور دیگر افراد شہید ہوگئے۔