چهارشنبه 30/آوریل/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ: بے گھرافراد کے خیموں پر اسرائیلی بمباری میں 12 خواتین، بچے شہید

منگل کی شام اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ پر جارحیت سے اب تک 5800 سے زائد طلباء شہید ہو چکے ہیں

فلسطینی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5881 طلباء شہید اور 9899 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد دیوار پردے ماری، غزہ میں قتل عام

گذشتہ روز سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پرمشتمل قرارداد کی منظوری کے بعد بھی اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں وحشت اور بربریت کم نہیں ہوئی۔

اسرائیلی فوج کا غزہ کے ہسپتالوں میں افراد کو برہنہ باہرآنے کا حکم

فلسطینی صلیبِ احمر نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے اتوار کے روز شدید گولہ باری کےدوران طبی ٹیموں کو گھیرے میں لے کر غزہ کے مزید دو ہسپتالوں کا محاصرہ کر لیا۔

غزہ پر قابض فوج بربریت جاری، مزید 84 فلسطینی روزہ دار شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 شہید اور 106 زخمی ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

غزہ میں امداد کے منتظرفاقہ کشوں پر بمباری، مزید19 فلسطینی شہید،23 زخمی

غزہ شہر کے جنوب مشرق میں کویت گول چکر پر امداد کے منتظر افراد کے خلاف کل سہ پہر اسرائیلی قابض فوج کے نئے قتل عام میں 19 شہری شہید اور 23 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بچوں کے خلاف جنگ ہے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے "بچوں کے خلاف جنگ" قرار دیا جانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی پٹی "اب بچوں کے لیے محفوظ جگہ نہیں رہی"۔

اسرائیلی قابض فوج نے الشفاء ہسپتال کے 13 مریضوں کو قتل کردیا

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے الشفا کمپلیکس میں جان بوجھ کر 13 مریضوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ اس کے علاوہ انہیں انہیں ادویات، محلول، بجلی، ری فل اور آکسیجن سے محروم کر دیا اور قابض فوج نے کمپلیکس پر لگاتار چوتھے دن قبضہ کر رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج الشفاء ہسپتال میں ماوروائے عدالت قتل عام کررہی ہےیورو میڈ

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ اسے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ شہر کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اندر بے گھر فلسطینی شہریوں کے خلاف دو دن سے جاری فوجی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر انہیں ماورائے عدالت پھانسیاں دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت میں 31819 شہید، 73934 زخمی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں نو قتل عام کیے، جن میں 93 شہید اور 142 زخمی ہوئے"۔