
‘غزہ کے پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا’
اتوار-3-مارچ-2019
فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے جاری مظاہروں کی منتظم کمیٹی کے رابطہ کارخالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظاہرے کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک سال سے جاری پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔