پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

سعودیہ کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پربات چیت کے لیے تیار ہیں:ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا ہے کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی سعودی عرب کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایران نے بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں۔

مصری فوج کا 15 مشتبہ جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں پولیس نے ایک کارروائی میں 15 مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

سعودی بادشاہ کا ذاتی محافظ میجر جنرل جدہ میں قتل

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایک ذاتی محافظ ذاتی تنازعہ کے باعث جدہ میں مارا گیا ہے۔

وائٹ ہائوس پرٹرمپ کی یوکرینی صدر کو فون کال کی تفصیلات چھپانے کا الزام

امریکا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ایک نئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اعلی حکام نے صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات کو چھپا کر رکھنے کی کوشش کی ہے۔

ایران کے ساتھ کشیدگی کا پرامن حل چاہتے ہیں: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کا پُر امن حل چاہتا ہے تاہم گیند اب تہران کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کے اس موقف کو دہرایا کہ "ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا"۔

الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفیقلہ کے مقربین کو قید کی سزائیں

الجزائر کے شہر البلیدہ میں فوجی عدالت نے بدھ کی صبح 4 افراد کے خلاف 15 سال قید کی سزا سنا دی۔ ان افراد پر ریاستی حکام اور فوج کے خلاف سازش کرنے کا الزام ہے۔

افغان فوج کی شادی کی تقریب پر بمباری، 40 شہری جاں بحق

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان خصوصی فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی اور فضائی حملوں میں کم سے کم چالیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان فوج نے ایک شادی کی تقریب پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں تین درجن سے زاید عام شہری جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں مارے گئے۔

دبئی اڈے پر مشکوک ڈرون کی پرواز، فلائیٹ آپریشن متعطل

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مشتبہ بغیر پائیلٹ طیارے کی سرگرمی کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

اسرائیل نے 40 سال پہلے ایٹم بم کا تجربہ کیا تھا: امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکا کے ایک موقر اخبار 'فارن پالیسی میگزین' نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نےآج سے 40 سال پہلے جنوبی بحر اوقیانوس میں ایک ایٹمی تجربہ کیا تھا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایٹمی تجربے کا اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر کو علم تھا مگر انہوں نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ اس پر پردہ ڈالا گیا۔

دنیا صرف پانچ ملکوں کا نام نہیں، اسرائیل کی ہربات نہ مانی جائے:ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کی طرف سے کی گئی ہربات کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔ اسرائیل کی بات سچ نہیں ہوتی اور نہ صہیونی ریاست کو عالمی ادارے میں اتنی زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔