اردن: الزرقا فوجی کیمپ میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات
جمعہ-11-ستمبر-2020
اردن کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت عمان سے 25 کلو میٹر دور الزرقا گورنری میں ایک کیمپ میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔
جمعہ-11-ستمبر-2020
اردن کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت عمان سے 25 کلو میٹر دور الزرقا گورنری میں ایک کیمپ میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔
جمعرات-10-ستمبر-2020
سوڈان کی وزارت داخلہ کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ سیلاب کے نتیجے میںاب تک 103 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہیں۔ اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق 69 ہزار 551 مکانات یا جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں سیلاب کے نئے ریلوں کی آمد کی اطلاعات ہیں۔
بدھ-9-ستمبر-2020
سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن (استغاثہ عام) نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوّث آٹھ افراد کے خلاف سوموار کے روز حتمی فیصلہ جاری کردیا ہے۔اس کے مطابق پانچ مجرموں کو قتل میں ملوّث ہونے کے جرم میں اب سزائے موت کے بجائے 20،20 سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔
پیر-7-ستمبر-2020
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے خبردار کیا ہے کہ چار شورش زدہ ممالک کانگو ، یمن ، شمال مشرقی نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں قحط اور بڑے پیمانے پر خوراک کے عدم تحفظ کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
پیر-7-ستمبر-2020
سوڈانی عبوری وزیر خارجہ عمر قمرالدین نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ان سے کہا تھا کہ سوڈان کی حکومت پہلے اسرائیل کو تسلیم کرے اور اس کے بعد سوڈان کا نام دہشت گردی پھیلانے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے گا۔ مبصرین اور سوڈانی سیاسی قیادت نے امریکی وزیر خارجہ کےانداز کو خرطوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کے مترادف قرار دیا ہے۔
جمعرات-3-ستمبر-2020
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے سویڈن میں قرآن پاک نذرآتش کیے جانے کے واقعے کو مٹھی بھر عناصر کی کھلم کھلا اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔
بدھ-2-ستمبر-2020
ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پولیس نے ترکی میں دولت اسلامیہ' داعش' کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔
بدھ-26-اگست-2020
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی اطلاع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو درپیش خطرات سے دفاع امریکا کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا متحدہ عرب امارات کو ایرانی خطرے سے بچائو کے لیے جدید دفاع آلات اور ہتھیار فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔
منگل-25-اگست-2020
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی حالات میں بحال شدہ پلازما کے استعمال سے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اتوار-23-اگست-2020
ترکی نے بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ تُرک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں جوکہ ترک تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جدید ترکی کی 100ویں سالگرہ پر 2023تک ان ذخائر سے صارفین کوگیس ملنا شروع ہو جائے گی۔