شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

جنگ پھیلنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، غزہ کے لیے امداد بھیجی ہے:روس

روس نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاقائی تنازع میں تبدیل ہونے سے خبردار کیا ہے۔

’ثبوت ملے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں ہسپتال پر MK-84 بم گرایا تھا‘

ترکی کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ٹرائے نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں منگل کے روز المعمدانی ہسپتال پر کی گئی بمباری میں یہ ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل نے ایک خطرناک بم گرایا تھا۔

جامعہ الازھر کا مظلوم فلسطینیوں کی اسلحہ اور پیسے سے مدد کا مطالبہ

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں پوری مسلم امہ سے مطالبہ کیا ہے کہ "اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے اپنے پاس موجود جنگی سازو سامان سے ان کی مدد کریں۔ جامعہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام مغرب کے تکبر اور غرور پر بھروسہ نہ کرے۔

غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم ناقابل معافی ہیں: جیریمی کوربن

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اور حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رہ نما جیرمی کوربن نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کی ہے۔

ملائیشیا، کولمبیا، جنوبی افریقہ کی فلسطینیوں کی حمایت

کولمبیا، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا کے ممالک کی جانب سے فیصلہ کن موقف کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ملائیشیا نے اسرائیلی حمایت یافتہ کتاب میلے کا بائیکاٹ کردیا

ملائیشیا کی وزارت تعلیم (KPM) نے فرینکفرٹ بک فیئر 2023 (Frankfurter Buchmesse) کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ یہ کتاب میلہ اس ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہوگا۔

غزہ: اسرائیلی بربریت کےخلاف پورا کراچی امڈ آیا،لاکھوں افراد کا احتجاج

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سکریٹری جنرل اور یو این او کو جگانے کے لیے ایک کروڑ پٹیشن پاکستان کی عوام کی طرف بھیجیں گے اور مطالبہ کریں کہ اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے اور اگر اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی۔

چین کا اسرائیل سےفلسطینی عوام کے خلاف جرائم روکنے کا مطالبہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ "اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز اور اسرائیلی حکومت کو اپٹی کے رہائشیوں کو "اجتماعی سزا" روکنی چاہیے۔

موجودہ جنگ کی شدت عالمی معیشت کو درہم برہم کر دے گی: بلومبرگ

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ (طوفان الاقصیٰ ) عالمی معیشت کو درہم برہم کرنے اور اسے کساد بازاری کی طرف دھکیلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈگمگاتی صہیونی ریاست امریکی بیساکھیوں پر کھڑی ہے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنی بدترین دور سے گذر رہی ہے۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صہیونی ریاست صرف امریکی سہارے پر کھڑی ہے۔