
حماس کے حملے کسی خلا میں نہیں ہوئے تھے: گوتریس
بدھ-25-اکتوبر-2023
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قرار دیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی جاری ہے، فوری جنگ بندی کی جائے۔’’حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل جس طرح فلسطینی علاقے میں بمباری کر رہا ہے اس نے بحران کو سنگین تر کر دیا ہے حتیٰ کہ سلامتی کونسل میں گہری تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔‘‘