جمعه 02/می/2025

عالمی خبریں

کراچی یونیورسٹی میں دوسری بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد

جامعہ کراچی میں دوسری بین الاقوامی یجہتی فلسطین کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں فوری جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اب عرب یا مسلمانوں کانہیں بلکہ عالم انسانیت کا مسئلہ ہے۔ عالمی برادری فلسطین کا مسئلہ حل کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

رفح پر حملہ انسانی امداد کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خدشہ ظاہر کیا کہ غزہے کے انتہائی جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی قابض فوج کی وحشیانہ کارروائی فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تباہ کن ثابت ہو گی۔

یمنی فورسز کا آئل ٹینکر اور امریکی جنگی جہازوں پر حملے

یمنی مسلح افواج نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ انہوں نے خلیج عدن میں ایک امریکی تیل بردار جہاز اور بحیرہ احمر میں متعدد امریکی جنگی جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمنی اہداف کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی تازہ جارحیت

امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے خلاف تازہ جارحیت میں انصار اللہ گروپ کے زیر انتظام فورسزکے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی فضائی حملے۔

’دنیا بھر کے ممالک سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کی گواہی دیں‘

نیدرلینڈ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ووسیموزی میڈونسیلا نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے اسرائیلی مقدمےصہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی گواہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے "نسل کشی" کے اسرائیلی جرم کا مقدمہ "اسرائیل" کو سزا دینے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کیا ہے۔ یہ صرف فلسطینیوں یا جنوبی افریقہ کا مقدمہ نہیں بلکہ پوری زندہ ضمیر دنیا کا مقدمہ ہے۔

موجودہ عالمی نظام ظالم کا ساتھی اور مظلوم کا دشمن ہے:جنونی افریقہ

جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزیر نیلیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ"بین الاقوامی قانونی ادارے طاقتور ممالک اور ان کے اتحادیوں کو سزا کے بغیر چھوڑ دیتے ہیں، چاہے وہ نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب ہی کیوں نہ کریں"۔

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے خلاف ویٹو کرکے ہیٹرک مکمل کر لی

رہاست ہائے متحدہ امریکہ نے منگل کے روز ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر فوری 'سیز فائر' کروایا جائے۔

برطانوی بحری جہاز ڈبو دیا، ایک امریکی جہاز کو مار گرایا: انصار اللہ

یمنی مزاحمتی فورسز انصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ انہوں نے 4 کارروائیوں ک دوران امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ایک برطانوی جہاز کو ڈبو دیا جب کہ ایک امریکی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا ہولوکاسٹ کررہا ہے: برازیل

اتوار کو برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف "نسل کشی" کر رہا ہے، اور اس کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہولوکاسٹ سے کیا جا رہا ہے۔

حماس ایک نظریے کا نام ہے، اسے ختم نہیں کیا جا سکتا: بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک "آئیڈیے" اور نظریے کا نام ہے۔ مغربی کنارے کے حالات دو ریاستی حل کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔