شنبه 07/دسامبر/2024

برطانوی بحری جہاز ڈبو دیا، ایک امریکی جہاز کو مار گرایا: انصار اللہ

منگل 20-فروری-2024

 

یمنی مزاحمتی فورسزانصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ انہوں نے 4 کارروائیوں ک دوران امریکی اوربرطانوی جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ایک برطانوی جہاز کو ڈبو دیا جب کہ ایک امریکیجنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

 

انہوں نے پیر کوایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ "ہم نے خلیج عدن میں دو امریکی جہازوں کومتعدد مناسب بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا اور انہیںح براہ راست نقصان پہنچایا‘

 

سریع نے کہا کہالحدیدہ میں ان کی افواج کے فضائی دفاع نے "امریکی ایم کیو 9 طیارے کو مناسبمیزائل سے مار گرایا جب وہ صہیونی ریاست کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف دشمنی کامشن چلا رہا تھا”۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ بحیرہ احمر میں ان کی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جب تک غزہ میںاسرائیلی جارحیت بند نہیں ہو جاتی اس وقت تک ہم اسرائیلی جہازوں کو نشانہبناتےرہیں گے۷۔

مختصر لنک:

کاپی