جمعه 02/می/2025

عالمی خبریں

عالمی برادری غزہ میں ناقابل تصور قتل عام روکنے کے لیے حرکت میں آئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں غذائی عدم تحفظ کی تازہ ترین رپورٹ ان حالات کا ایک ہولناک واقعہ ہے جس میں شہری زندگی گزار رہے ہیں۔

غزہ کو قحط کا سامنا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے:صدر یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نےکہا ہےکہ غزہ کی پٹی کو قحط کا سامنا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیا۔

اسرائیل فلسطینی قوم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے: یو این اہلکار

فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پوری قوم کو ان کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے۔

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے جرائم سے باز نہیں آ رہا: جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کے تناظر میں عالمی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کیے گئے احتیاطی اقدامات کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکہ ملوث ہے: سینڈرز

امریکی ٹی وی CNN نے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کے حوالے سے کہا ہے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکہ شریک ہے۔

چین کا غزہ میں جنگ روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کو "تہذیب کی توہین" قرار دیتے ہوئے "فوری جنگ بندی" کے مطالبات کو دہرایا۔وانگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "یہ انسانیت کے لیے ایک المیہ اور تہذیب کی توہین ہے، کیونکہ آج 21ویں صدی میں اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جا سکتا"۔

ایئر ڈراپس اچھا اقدام مگریہ غزہ کے فاقہ کشوں کے لیے ناکافی ہے:بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ ایئر ڈراپ کے ذریعے غزہ میں امداد پہنچانا اچھا ہے لیکن کافی نہیں ہے۔ غزہ میں بے گھر اور جنگ سے تباہ حال لوگوں تک زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے امداد کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔

انصار اللہ کا بحیرہ احمرمیں امریکی جہاز پر حملہ، متعدد ہلاک اور زخمی

امریکی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کے بحیرہ احمر خلیج عدن کے علاقے میں کیے گئے تازہ میزائل میں میں کثیر قومی بحری عملے کے تین ارکان ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے ہیں۔ سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے اس حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

غزہ سے یکجہتی: انصار اللہ کا بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی جہاز پر حملہ

یمنی انصار اللہ گروپ نے بحیرہ احمر میں سفر کے دوران ایک اسرائیلی جہاز کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی حمایت سے شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

پاکستان کی اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف فاقہ کشی کی مذمت

پاکستان نے جمعے کے روز 100 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کو ایک سنگین جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جو ایک روز قبل غزہ شہر میں امدادی قافلے سے کھانا لینے کی کوشش کر رہے تھے اور کہا کہ اس واقعے نے اسرائیل کی "بڑے پیمانے پر فاقہ کشی کی دانستہ اور غیر انسانی پالیسی" کو نمایاں کیا ہے۔