شنبه 07/دسامبر/2024

انصار اللہ کا بحیرہ احمرمیں امریکی جہاز پر حملہ، متعدد ہلاک اور زخمی

جمعرات 7-مارچ-2024

 

امریکی فوج نےبدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کے بحیرہ احمر خلیج عدن کے علاقے میں کیے گئےتازہ میزائل میں میں کثیر قومی بحری عملے کے تین ارکان ہلاک اور کم از کم چار زخمیہو گئے ہیں۔ سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حوثیوںکے اس حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

 

یہ پہلا موقع ہےکہ حوثی حملے کے نتیجے میں انسانی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے بدھ ہی کے روزبرطانوی و امریکی حکام نے بتایا تھا کہ حوثیوں کے میزائل حملے سے دو جہازوں کونقصان ہو گیا ہے۔

 

دوسری جانب حوثیوںنے یونانی ملکیت میں مال بردار جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ حملہ یمنکی بندرگاہ عدن سے پچاس سمندری میل کے فاصلے پر کیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پلیٹفارم ‘ ایکس’ پر برطانوی سفارت خانے کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ‘کم از کم ملاح مارےگئے ہیں، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔

 

ایک سینئیر امریکیاہلکار نے بھی دو ملاحوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے اس بارے میں کہا ‘ واشنگٹن حوثیوں سے جواب دینے کے لیے اپنی کارروائیاں جاریرکھے گا۔’

مختصر لنک:

کاپی