چهارشنبه 30/آوریل/2025

مکالمہ

‘غزہ کے پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا’

فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے جاری مظاہروں کی منتظم کمیٹی کے رابطہ کارخالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظاہرے کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک سال سے جاری پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

ملائیشیا صہیونی ریاست سے تعلقات کے لیے سد راہ ہے: مسلم بن عمران

ملائیشیا میں فلسطین ثقافت فائونڈیشن کے چیئرمین مسلم بن عمران نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت اور عوام دونوں کا قضیہ فلسطین کی حمایت میں کردار قابل تحسین ہے۔ ملائیشیا کی حکومت عالمی اور علاقائی سطح پر صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کو روکنے اور اسرائیلی ریاست جرائم بے نقاب کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

فلسطینیوں کی بے اتفاق اور مسلمانوں کی لاپرواہی سے اسرائیل کو شہ ملی

مقبوضہ بیت المقدس کی ایک مرابطہ زینۃ عمرو نے اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران کہا ہے کہ صہیونی ریاست القدس کو یہودیانے کے لیے ہرحربہ استعمال کررہی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ صہیونیوں‌نے القدس پر قبضہ مضبوط بنانے کت لیے تمام وسائل جھونک دیے ہیں۔

دُنیا جان لے فلسطین ’بکاؤ مال‘ نہیں: عیسائی رہ نما

فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہ نما اور رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم نے آج تک اپنے اصولی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد امن تجویز ’صدی کی ڈیل‘ ایک منحوس اسکیم ہے جو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوگی۔

’فلسطینی اتھارٹی غزہ اور اور القدس بارے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہے‘

فلسطینی تجزیہ نگار، مسجد اقصیٰ اور القدس کے امور کے ماہر جمال عمرو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس کے محاصرے کے پیچھے ایک گہری سازش ہے۔

عباس کی آمرانہ سیاست مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہے: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور تمام فلسطینیوں کی نمائندہ نیشنل کونسل قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

سرکردہ عیسائی پادری کا مرکز اطلاعات فلسطین سے مکالمہ

فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی مذہبی رہ نما اور اسلامی مسیحی مقدسات کے دفاع کے لیے قائم کردہ فلسطینی کمیٹی کے رکن مانویل مسلم نے فلسطینی قوم کی ’حق واپسی‘ کے لیے جاری تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حق واپسی کی تحریک میں فلسطین کی عیسائی اور مسلمان برادری ایک صف میں کھڑی ہیں۔

’چار عرب مُمالک غزہ کی مدد سے روکنے پر مجبور کر رہے ہیں‘

فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے سربراہ اور قطری مندوب محمد العمادی نے کہا ہے کہ چارعرب ممالک سعودی عرب، بحرین، امارات اور مصر ہم پر دباؤ ڈال رہیں کہ ہم غزہ کے مظلوم اور محصور عوام کی مدد نہ کریں۔

’قبلہ اول سے محبت کی پاداش میں اتھارٹی نے اذیتیں دیں‘

فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کا چال چلن اور پالیسی صہیونی ریاست کی ظالمانہ پالیسی سے زیادہ مختلف نہیں۔ صہیونی دشمن بھی فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول سے محبت کرنے اور اس کی ازادی کے لیے جدو جہد کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور فلسطینی اتھارٹی کی پولیس بھی قبلہ اول کے لیے جدو جہد کرنے والے کارکنوں کو انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بناتی ہے۔

’ٹرمپ کے اعلان القدس پر عرب ممالک کا رد عمل بزدلانہ ہے‘

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور سپریم اسلامک کونسل کےچیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قبلہ اول کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں اور امریکی اقدامات کے ذمہ دار عرب ممالک ہیں۔