جمعه 02/می/2025

عالمی خبریں

غزہ کی حمایت میں دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے احتجاجی مظاہرے

غزہ کے ساتھ یکجہتی کے دوسرے عالمی دن پر دنیا بھر کے 120 سے زائد شہروں میں کروڑوں افراد نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے اور نسلی صفائی کے منصوبوں کے خلاف جاری مظاہروں میں حصہ لیا۔

یمنی فورسز کا خلیج عدن میں ایک برطانوی بحری جہاز پر حملہ

جمعرات کو یمنی مسلح افواج کی بحری فورس نے ایک فوجی آپریشن کیا جس میں ایک برطانوی بحری جہاز "LYCAVITOS" کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ خلیج عدن میں بحری سفر کر رہا تھا۔

اسرائیلی جھوٹی مہم مسترد، آئرلینڈ کا اونروا کو امداد دینے کا اعلان

آئرلینڈ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی مدد کے لیے 20 ملین یورو (21.46 ملین ڈالر) کی اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ ایجنسی کے بغیرغزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے کوئی بنیادی خدمات نہیں ہوں گی۔

برطانیہ کو غزہ کے قتل عام پر شرم آنی چاہیے: سکاٹش وزیر اعظم

سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے منظم قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئےبرطانیہ کی مجرمانہ خاموشی پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رفح میں کسی بھی فوجی آپریشن کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے: گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ "جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کا علاقہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے نظام کا مرکز ہے"

اسرائیلی فوج کی رفح پر چڑھائی، جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رجوع

​جنوبی افریقہ نے منگل کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف سے ایک بار پھر رجوع کر کے اسرائیلی کی فوج کی رفح میں جارحیت سے شہریوں کے غیر معمولی جانی نقصان کے بارے میں سوال اٹھا دیا ہے۔​

اسرائیل نے جنگی جرائم کی ناقد یو این اہلکار کو فلسطین داخلے سے روک دیا

​غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کے باوجود جنگ جاری رکھنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک خاتون عہدیدار کو غرب اردن داخل ہونے سے روک دیا۔​

نیو یارک، فلسطین کے حامی مظاہرین کا میوزیم آف ماڈرن آرٹ پر دھاوا

امریکا میں انسانی حقوق کے سینکڑوں کارکنوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اتوار کی صبح امریکی ریاست نیویارک کے مین ہٹن میں واقع "میوزیم آف ماڈرن آرٹ" کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی قابض فوج کی غزہ پر چڑھائی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی انتقامی سیاست بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیتن یاہوکی جنگی مشین کی مدد کرنےوالے کیسے روس کی مذمت کرسکتے ہیں

​امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے سوال کیا کہ ان کا ملک نیتن یاہو کی جنگی مشین کی مالی معاونت کرتے ہوئے یوکرین پر روسی بمباری کی مذمت کیسے کر سکتا ہے؟​

52 ممالک "عالمی عدالت ” میں اسرائیل کے خلاف بیان دیں گے

عالمی عدالت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی طرز عمل کے قانونی نتائج پر سماعت کے دوران 52 ممالک اور 3 بین الاقوامی تنظیمیں اپنی رائے کا اظہار کریں گی۔