پنج شنبه 01/می/2025

عالمی خبریں

انصاراللہ نے حماس کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد اسرائیلی بحری جہاز کے عملے کو رہا کردیا

صنعا۔ مرکزاطلاعات فلسطین یمن کی انصارا اللہ فورسز نے ایک سال قبل قبضے میں لیے گئے اسرائیلی بحری جہاز ’گلیکسی لیڈر‘ کے عملے کو رہا کر دیا ہے۔ انصاراللہ کا کہنا ہے کہ گلیکسی لیڈر کے عملے کی رہائی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ یمنی […]

ٹرمپ امریکہ کے صدرمنتخب، جنگ ختم کرنے کا عزم

ایجنسیاںامریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن امیگریشن کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کریں گے۔ صدارت کا حلف اٹھانے سے ایک روز قبل اتوار کی شب کو امریکی دارالحکومت کے واشنگٹن ارینا میں اپنے حامیوں کی بڑی تعداد […]

یمنی مزاحمتی فورسز کی یافا پر بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرون سے بمباری

صنعاء – مرکزاطلاعات فلسطین یمنی مسلح افواج "انصار اللہ” کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیاہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے یافا میں اسرائیل کے ایک اہم مقام کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ سریع نے ایک پریس بیان میں کہا کہ "یمن کی مسلح افواج کی میزائل فورس نے […]

کیوبا نے آئی سی سی میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس میں شمولیت اختیار کر لی

ہوانا – مرکز اطلاعات فلسطین بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیاہے کہ کیوبا نے عدالت کے آئین کے آرٹیکل 63 کی بنیاد پر غزہ میں نسل کشی کے جرائم کی روک تھام اور سزا کے کنونشن کی درخواست سے متعلق کیس میں مداخلت کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف عدالت میں شمولیت کی […]

کیلیفورنیا کی آگ کو غزہ کے حالات سے تشبیہ دینے پر صہیونی امریکی اداکارہ پر سیخ پا

کیلیفورنیا – ایجنسیاںامریکہ کی ایک معروف ادکارہ کو قابض صہیونی ریاست اور یہودیوں کی طرف سے غزہ کے حالات کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ سے تشبیہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ جیمی لی کرٹس کو اس وقت لاس اینجلس کے علاقے میں پھیلنے والی تباہ کن جنگل […]

لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ نارملازئیزیشن کی کوششوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے

طرابلس – مرکزاطلاعات فلسطین لیبیا کی حکومت کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے جوڑ توڑ کرنے کی خفیہ اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد عوام نے سخت احتجاج شروع کیا ہے۔ دارالحکومت طرابلس کے مشرقی مضافاتی علاقے تاجورہ اور مصراتہ شہر میں درجنوں مقامات پر لیبیائی باشندوں نے حکومت […]

انسانی حقوق کی تنظیموں کا اسرائیل کو جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

جنیوا – مرکزاطلاعات فلسطین یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ "اسرائیل” کو تنازعات میں جنسی تشدد میں ملوث اداروں کی بلیک لسٹ میں شامل کرے، کیونکہ اس کے خلاف جنسی تشدد کے منظم استعمال کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ اسرائیلی ریاست عصمت دری اور جنسی حملوں کے ساتھ ساتھ […]

اسرائیلی جنگ کی وجہ سے غزہ میں صورتحال شرمناک، سنگین اور ناقابل قبول ہے:پوپ فرانسس

وٹیكن ۔ مركزاطلاعات فلسطین مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا 16واں ماہ شروع ہونے پر جنگ کے خلاف تنقید کو تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘غزہ میں صورتحال شرمناک ہے۔’ جمعرات کے روز پوپ فرانسس نے اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ پر اپنی حالیہ تنقید میں […]

امریکی ایوان نے اسرائیل کے خلاف کارروائیوں پر آئی سی سی حکام پر پابندیاں لگانے کی منظوری دے دی

نیو یارک -مركزااطلاعات فلسطین امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو ایک بل منظور کیاہے جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس میں امریکیوں اور اتحادیوں پر مقدمہ چلانے والے اہلکاروں کو ویزا دینے سے انکار بھی شامل ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان سے منظور کیے گئے بل میں […]

آئرلینڈ نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شمولیت کی درخواست دے دی

دی ہیگ – مرکزاطلاعات فلسطین جمہوریہ آئرلینڈ نے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنےغزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کےارتکاب پر جنوبی افریقہ کی درخواست میں شمولیت کی درخواست جمع کرائی ہے۔ یہ درخواست دسمبر 2024ء میں آئرش حکومت کی جانب سے نسل کشی کنونشن کے تحت قابض اسرائیل […]