پنج شنبه 08/می/2025

رپورٹس

‘بیت آریہ’ یہودی کالونی جو اژدھے کی طرح فلسطینی اراضی نگل رہی ہے!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت اور وسطی گورنری رام اللہ کے درمیان اسرائیل نے ویسے تو کئی کالونیاں بنا رکھی ہیں مگران میں'بیت آریہ' نامی بستی کسی خوفناک اژدھے کی طرح بیش قیمت فلسطینی اراضی کوغصب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بدقسمتی سے فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے پرفلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اراضی غصب کرنے پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، اکتوبر کے اعداد و شمار!

فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019ء کو فلسطینی علاقوں میں یہودی ریاستی دہشت گردی اور اسرائیلی فوج کے حملوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

مسجد اقصیٰ کی محافظ فلسطینی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کےساتھ کیسا سلوک

مسجد اقصیٰ جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے کئی سال سے صہیونیوں کی مکروہ ریشہ دوانیوں کا سامنا کررہا ہے۔ قبلہ اول کے دفاع کے لیے جہاں فلسطینی عوام بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کے فرزندان پیش پیش ہیں وہیں فلسطینی مائیں اور بہنیں بھی اس عظیم مشن میں کسی سے پیچھے نہیں۔ فلسطینی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں پورے عزم ،حوصلے، صبر اور اللہ جل شانہ پر توکل کرتے ہوئے صہیونی ریاستی دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کررہی ہیں۔

‘فوجی فرامین’ فلسطینی اراضی غصب کرنے کا مکروہ صہیونی ہتھکنڈہ

قابض صہیونی ریاست کی طرف سےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 'فوجی احکامات' کی آڑ میں فلسطینیوں کی اراضی پرغاصبانہ قبضے کا سلسلہ جاری ہے اور اس جارحانہ اور غاصبانہ عمل میں حالیہ ایام میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض فوج نے غرب اردن کے وسطی علاقوں اور جنوبی شہروں میں 10 ہزار دونم کے قریب فلسطینی اراضی پرقبضہ کیا ہے۔ صرف ایک ہفتے سے عرصے میں اسرائیلی فوج نے غاصانہ حکم ناموں کے ذریعے 2522 دونم اراضی پرقبضہ کیا ہے۔

‘تفریح’ کی آڑ میں ماورائے عدالت فلسطینیوں کا قتل!

آئے روز قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کو راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کردیا جاتا ہے۔ ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل کے واقعات سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کھل کرسامنے آرہی ہیں۔

‘ اعلان بالفور’ کے باطل ہونے کی وجوہات!

'اعلان بالفور'۔ برطانوی حکومت کی طرف سے صہیونی تحریک سے 2 نومبر 1917ء کو اس وقت کے برطانوی وزیرخارجہ آرتھر بالفور (1848 ء - 1930) ایک خط کے ذریعے فلسطین میں یہودیوں کے لیے آبائی وطن کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ مکتوب ارب پتی یہودی لیونل والٹر روتھشائلڈ کو بھیجا گیا اور اس مکتوب کے بعد برطانیہ نے فلسطین میں یہودیوں کے ایک ریاست کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا۔

کیا اسرائیل نے فضائی آپریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا؟

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے صہیونی ریاست کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد فضائیہ نے اپنا فضائی آپریشن کا طریقہ کار کافی حد تک تبدیل کر دیا ہے۔

‘اردنی شہریوں کی گرفتار، کیا اسرائیل اردن کوبلیک میل کر رہا ہے؟

اردن اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ ہفتوں کے دوران اختلافات ایک بار پھر منظرعام پر آئے ہیں۔ حال ہی میں اردن کے دو شہریوں ہبہ اللبدی اور عبد الرحمن مرعی کی حالیہ گرفتاری کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات ابھر کرسامنے آئے ہیں۔

کیا فلسطین میں اختلافات کے تباہ کن اثرات زائل کرسکیں گے؟

حال ہی فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصرنے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے امیدافزا گفتگو کی۔ فلسطینی دھڑوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ حنا ناصرکا بیان امید افزا اور خوش کن ہے مگر کیا فلسطین میں انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں گی؟

امریکی معاونت سے فلسطین میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری!

ویسے تو ارض فلسطین پر نام نہاد صہیونی ریاست کے قیام کے بعد سے ہی سرزمین فلسطین پر یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔