
’آپ کوجنت میں عید کی نوید، میری محبت کو رسول پاک ﷺ کا سلام ہو‘
جمعرات-11-اپریل-2024
غزہ میں عید کے روز اسرائیلی فوج کے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والے حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ کے پیارے بیٹے حازم اسماعیل کی بیوہ نے اپنے شوہر کی تدفین کے موقعے پرانہیں الوداعی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شہید کی اہلیہ نے درد بھرے مگرپرعزم اور حوصلہ مند لہجے میں کہا کہ ’میری محبت آپ کو جنت کی نوید ہو، آپ کا جنت میں استقبال کیا جائے گا اور نبی پاک ﷺ آپ کو سلام پیش کریں گے‘۔