پنج شنبه 01/می/2025

دھنک

لندن کی بسیں’سبحان اللہ‘ کے خوبصورت اور بابرکت الفاظ سے مزین

بین الاقوامی امدادی ادارے’اسلامک ریلیف‘ کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کو موثر بنانے کے لیے ایک اچھوتا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سڑکوں پر چلنے والی ڈبل ڈیکر بسوں پر’’سبحان اللہ‘‘ کے بابرکت اور خوبصورت عبارات تحریر کر کے مخیر حضرات کو عطیات دینے کی جانب متوجہ کیا گیا ہے۔

جاپان: تین گھنٹوں میں کروڑوں ڈالرکیسے چوری ہوئے؟

جاپان کی پولیس نے ملک کی تاریخ میں اے ٹی ایم مشینوں سے تین گھنٹوں میں رقوم کی چوری کے سب سے بڑے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں اور بتایا ہے کہ 100جرائم پیشہ عناصر تین گھنٹوں کے دوران 1.4 ارب جاپانی ین رقم چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں 12 ملین 7 لاکھ ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

خانہ کعبہ کی سمت معلوم کرنے کا قدرتی منظر!

سال میں دو مرتبہ ایک بار موسم سرمار اور ایک بار موسم گرما میں سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر صفر درجے سے گذرتا ہے۔ یہ قدرتی نظارہ نہ صرف اہل ایمان اور فرزندان توحید کے لیے قابل دید ہوتا ہے بلکہ اس سے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین میں بھی مدد ملتی ہے۔

چیزیں چھپانے والی ٹیکنالوجی تیار!

برطانوی سائنسدانوں نے طویل تحقیق وجستجو کے بعد ایک ایسی ٹیکنالوجی کی تیاری میں کامیابی حاصل کی ہے جس کی مدد سے ٹھوس اجسام[اشیاء] کو ان کی جگہ پر موجودگی کے باوجود چھپایا جا سکے گا۔

نو غذائیں جو آپ کو چست اور چاک وچوبند کر دیں گی!

سستی اور کاہلی انسان کی فطرت میں شامل ہے مگر سستی کام کے بوجھ کا نتیجہ ہے تو اسے دور کرنا زیادہ مشکل نہیں۔

کھجور کی گھٹلی کی کافی۔۔۔ باہمت فلسطینی نوجوان کی منفرد ایجاد

انسان عزم کرلے تو مشکلات اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ فلسطینی قوم ایسے باہمت، جری اور ذرخیز ذہنی صلاحیتوں سے مالا مال نوجوانوں سے بھرپور ہے۔ صہیونی مظالم اور مشکلات انہیں تحقیق اور جستجو کے میدان میں آگے بڑھنے سے نہیں روک پائے ہیں۔ ایسے ہی ایک نوجوان جو اس وقت عرب اور عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا خاص مرکز ہیں ایک ایسی کافی کے موجد ہیں جو اب تک دنیا کی کوئی بڑی سےبڑی فرم بھی نہیں بنا سکی ہے۔

عالمی حدت میں اضافے پر پوری دنیا میں پریشانی کی لہر

دنیا بھرکے بیشتر خطوں میں رواں موسم گرما کے دوران آنے والی شدید گرمی کی لہرنے پوری دنیا کو پریشان کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری نے حدت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ماضی کی نسبت پورے بارہ مہینے ماضی کی نسبت گرم رہے گا۔

بچوں کا ٹی وی دیکھنے کا رجحان کیسے درست کریں؟

گھروں میں ٹیلی ویژن کو بچوں کی اخلاقی ابتری کا ایک اہم ذریعہ بھی قرار دیا جاتا ہے مگر ٹی وی چینل بچوں کی فکری رہ نمائی اور ان کی تعلیم و تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جو والدین بالخصوص مائیں اپنے بچوں کے ٹی وی دیکھنے کے رحجان سے پریشان ہیں تو انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وہ درج ذیل طریقوں سے با آسانی اپنے بچوں کے ٹی وی دیکھنے کے رحجان کو درست کرسکتی ہیں۔

فلسطینی کیمرے کی آنکھ میں عطارد کی تصویر!

حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کی نظام شمسی میں شامل عطارد نامی سیارہ سورج اور زمین کے درمیان سے گذرے گا اور اسے دوربینوں کی مدد سے دیکھا بھی جا سکے گا۔ فلسطینی صحافی اور تجزیہ نگار خالد معالی نے سورج اور زمین کے درمیان سے گذرنے والے عطارد کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا جس کے بعد اس تصویر کو پوری دنیا میں پسند کیا جا رہا ہے۔

خبردار! شیشہ سگریٹ نوشی سے کئی گنا خطرناک ہے

ماہرین صحت جس طرح تمبا کو نوشی کو انسانی صحت کے لیے زہرقاتل قرار دیتے ہیں اس سے کہیں زیادہ شیشے کے استعمال کو تباہ کن قرار دیتے ہیں۔ حال ہی میں امریکا کی ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ شیشے کا استعامل سگریٹ نوشی سے کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔