جمعه 15/نوامبر/2024

دھنک

اسرائیلی زندانوں میں لکھے گئےناول پر فلسطینی قیدی کے لیے بوکر ایوارڈ

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی نوجوان ادیب ، ناول نگار اور شاعر باسم خندقجی نے اپنے ایک ناول کے ذریعے عرب دنیا کے ادب میں دیے جانے والے ایوارڈ ’بوکر‘ کو اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارتی گلوکار کی دبئی کانسرٹ میں فلسطین کے حق میں آواز

جیسے جیسے اسرائیل غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے ویسے ویسے دنیا بھر کی مشہور شخصیات فوری جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کے لیے آواز بلند کررہی ہیں۔

فلسطینی استاد ایاد السوقی دنیا کے 50 بہترین استادوں کی فہرست میں شامل

فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے شمای شہر جنین کے بوائز بیسک اسکول کے استاد ایاد السوقی نے دنیا کے بہترین 50 اساتذہ میں شامل ہو کرملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے۔

فلسطینی معلمہ نے عرب دنیا میں تخلیقی استاد کا ایوارڈ جیت لیا

فلسطینی خاتون ٹیچر عبیر قنیبی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عرب دنیا کی سطح پر "تخلیقی استاد" کے زمرے میں "خلیفہ ایجوکیشنل ایوارڈ" جیت لیا۔

غزہ: صہیونی نسل پرستی کےخلاف ’فائن آرٹ‘ کے نمونوں پر مشتمل دیوار

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں کل سوموار کو صہیونی نسل پرستانہ رویے کے خلاف مزاحمتی آرٹ کے نمونوں پرمشتمل ایک دیوار کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس دیوار کو " ہم نسل پرستی کے خلاف متحد ہیں" کاعنوان دیا گیا ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلئے چیا سیڈز کے متعدد فائدے

ڈاکٹرز اور غذائی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ چیا سیڈز جنہیں اردو میں تخم شربتی بھی کہا جاتا ہے کو اپنی غذا میں باقاعدگی سے شامل کریں۔ کیونکہ ان کے جسم کی صحت پر بہت سے بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اس میں بے شمار فوائد ہیں۔

انسانی جسم میں ‘پروسٹیسن’ پروٹین کی زائد تعداد جان لیوا ہے: تحقیق

ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جسم میں بعض اقسام کے پروٹین امراض اور جان لیوا کیفیات کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں سویڈن کے سائنسدانوں نے 4000 افراد پر مسلسل 22 سال تک تحقیق کی ہے اور بتایا ہے کہ جن افراد میں پروسٹیسن پروٹین کی مقدار زائد ہوتی ہے ان میں ذیابیطس کی شرح 76 فیصد اور کینسر کی شرح یا اس سے مرنے کا رحجان 43 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

غزہ میں ایک فارم سے بازنطین دورکے پچی کاری کے نمونے دریافت

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں پانچویں سے ساتویں صدی تک بازنطینی (بیزنطینی) دور کے پچی کاری کے نمونے دریافت ہوئے ہیں۔یہ نقش ونگارایک فارم میں زیرزمین دریافت ہوئے ہیں۔ان کا پتا اس وقت چلا ہے جب ایک کسان نے اپنی زمین پرہل چلایا اورنیچے سے یہ نقش ونگار نکلے ہیں۔

یورپی یونین میں کاروں کو 2035ء تک ضرر رساں گیسوں سے پاک بنانے پر اتفاق

ستائیس رکنی یورپی یونین کے وزرائے ماحولیات نے ایک ایسے نئے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت سن 2035ء تک کاروں کو مکمل طور پر ضرر رساں گیسوں سے پاک بنا دیا جائے گا۔

رضامندی کے بغیر ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرنے کی ممانعت

ٹوئٹر نے صارفین پر رضامندی کے بغیر کسی کی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ نیا قانون بھارتی نژاد پرَاگ اگروال کے سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد نافذ کیا گیا ہے۔