پنج شنبه 01/می/2025

بیت المقدس

اسرائیلی وزارت دفاع کے سسٹمز کو ہیک کرلیا گیا: عبرانی اخبار

ایک عبرانی اخبارنے کہا ہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع کے سسٹمز کو ہیک کر لیا گیا ہے، جس سے "حساس معلومات" کے لیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اسرائیلی افسر کا ہینیبل پروٹوکول کے اپنے ساتھیوں کے قتل کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج کے کپتان کیپٹن بار زونشین نے اعتراف کیا ہےکہ اس نے ہنیبل پروٹوکول پر عمل درآمد کیا، جس میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی طرف سے کیے گئے الاقصیٰ فلڈ آپریشن کے دوران اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا تعین کیا گیا ہے۔

غزہ میں مزید 31 اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے منگل کے روز اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زمینی لڑائی میں اس کے 31 افسران اور فوجی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی ایمرجنسی حکومت کے وزیر گیڈون ساعر مستعفی

"اسرائیل نیشنل رائٹ" پارٹی کے سربراہ گیڈون ساعر نے پیر کی شام اسرائیلی ہنگامی حکومت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پانچ ماہ میں انتہا پسند بین گویر نے ایک لاکھ آباد کاروں کو مسلح کیا

قابض اسرائیلی ریاست میں داخلی سلامتی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بین گویر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی وزارت غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 100000 آباد کاروں کو مسلح کیا ہے۔

قابض فوج کا غزہ میں اپنے ایک گرفتار افسر کی ہلاکت کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ کیپٹن ڈینیئل پیریٹزجنہیں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور ان کی لاش غزہ میں رکھی گئی ہے۔

غزہ جنگ کے آغاز سے30 ہزار اسرائیلی فوجیوں کا نفسیاتی علاج کیا گیا

اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ اس کی صفوں میں 30،000 فوجیوں کو "نفسیاتی پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔

قابض فوج کی”گیواتی” بریگیڈ کے ایک کمپنی کمانڈر کی ہلاکت کا اعتراف

عبرانی میڈیا ذرائع نے منگل بتایا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولیوں سے اسرائیلی قابض فوج کا ایک میجرکےعہدے کا افسر ہلاک ہوگیا۔ 28 اکتوبر 2023ء کو پٹی میں زمینی دراندازی شروع ہونے کے بعد سے فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 241 افسروں اور سپاہیوں تک پہنچ گئی۔

غزہ میں لڑائی کے دوران ایک صہیونی فوجی ہلاک 3 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کواعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں ایک فوجی ہلاک اور ایک افسر اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے نئے اسلحے کو آزمانا شروع کردیا

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیا تیار کردہ اسلحہ آزمانا شروع کردیا ہے۔ وہ فلسطینی عوام کے خلاف لڑائی کے دوران اسرائیلی ہتھیاروں کو "میدان میں ٹیسٹ" کے طور پر فروغ دے کر اپنی معیشت کے نقصانات کی تلافی کی کوشش کررہی ہے۔