جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے: ھنیہ کا پاکستان کو پیغام

جمعہ 22-جنوری-2021

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین کی آزادی کے لیے طے شدہ تین بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے مسلح اور جامع مزاحمت، ارض فلسطین کی آزادی میں کسی افراط وتفریط اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی پر کوئی سمھوتہ نہیں کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ ریلی سے ٹیلفونک خطاب میں کیا۔ انہوں‌نے کہا کہ حماس قابض ریاست کے خلاف ہر سطح پر جامع مزاحمت جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ عرب دنیا، مسلمان ممالک اور پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔

جمعرات کے روز کراچی میں منعقدہ ملین مارچ سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے حوالے سے پاکستانی قوم اور قیادت کی مساعی اور موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دیا ہے۔ فلسطینی بھی پاکستانیوں کی اس دیرینہ ہمدردی اور یکجہتی پر پاکستان کے شکر گذار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری طاقتیں مسلمانوں کی قوت کو منتشر کرنے کے انہیں تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس قضیہ فلسطین کو عرب ، مسلمان اور انسانیت کی بنیاد پر کام کرنے والے دائروں میں واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں منعقدہ یہ ملین مارچ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں‌نے کہا کہ فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقوق اور دیرینہ مطالبات کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے جرات مندانہ اور اصولی موقف کو سراہا اور کہا کہ سلامتی کونسل میں عمران خان نے فلسطینی قوم کے حقوق کا پوری جرات کے ساتھ مقدمہ پیش کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی