ہوگئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ خربہ تویمین کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ ان پر صوتی بم پھینکے ،آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔ صہیونی فوجیوں نے مظاہرین کو سڑکوں پر گھیسٹا اور انہیں غلیظ گالیاں دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ‘سوسیا’ نامی ایک یہودی کالونی کےآباد کاروں نے فلسطینی صحافیوں پر پر حملہ کیا۔ یہ صحافی فلسطینی مظاہرے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے ان پر ہونے والے تشدد کی کوریج کررہے تھے۔
ادھر مسافر یطا میں ایک مقامی فلسطینی سماجی کارکن فواد العمور نے بتایا کہ خربہ تویمین میں فلسطینی شہریوں کے مظاہرے کا مقصد علاقے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاری کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔