شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں جاری

بدھ 3-فروری-2021

اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ دوسری طرف لبنان نے اسرائیلی فوج کی فضائی حدود میں مداخلت اور ملک کی خود مختاری کی پامالی پر احتجاج کیا ہے۔

لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دو جنگی طیاروں نے یکم اور دو جنوری کو لبنان کی فضائی حدود میں گھس کر چکر لگائے۔ اسرائیلی طیاروں کو لبنان کے شمالی علاقے حاصبیا کی فضا میں دیکھے گئے۔ اسرائیلی طیارے دن کو 11 بج کر 35 منٹ پر داخل ہوئے اور مسلسل پانچ منٹ تک 11 بج کر 40 منٹ تک اڑتے رہے۔

بیان میں‌کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ایک اور طیارہ ایک بج کر پانچ منٹ پر داخل ہوا جب کہ رات کے وقت بھی اسرائیلی فوجی طیاروں اور  ڈرون طیاروں کی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی