جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر کی ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی دھمکی

جمعرات 4-فروری-2021

اسرائیل کے وزیر برائے آباد کاری زازی ہینگبی نے بدھ کے روز دھمکی دی ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔

سرکاری عبرانی ریڈیو نے ان کے حوالے سے کہا کہ امریکا ایران میں جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا ، اور اسرائیل کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جوہری ایران کو قبول نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اس خطرے سے بچنے کے لیے آزادانہ طور پر کام کرنا ہوگا۔

ایران پر اسرائیلی حملے کے امکان کے بارے میں ہینگبی نے کہا کہ ہم پہلے ہی ایرانیوں کے خلاف ردعمل دکھا چکے ہیں۔ ایران کا  رد عمل میں بہت محدود ہے۔تاہم مستقبل میں اس سے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

صہیونی عہدیداروں نے حالیہ دنوں میں  ایران کے ساتھ بین الاقوامی معاہدے پر امریکا کی واپسی کے بارے میں متنبہ کیا ہے جسے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 2018 میں دستبردار ہوگئی تھی۔

سرکاری عبرانی چینل نے کہا وزیر برائے آباد کاری کے حوالےسے کہا کہ پیر کو نیتن یاھو کی زیرصدارت ایک اجلاس جس میں فوجی اور سیاسی عہدیداروں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے پرغورکیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی