جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل میں تین عرب سیاسی جماعتوں کا انتخابی اتحاد

جمعہ 5-فروری-2021

قابض صہیونی ریاست کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں عرب آبادی کی نمائندگی کرنے والی تین سیاسی جماعتوں نے آئندہ ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے لیے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں‌ کیا گیا ہے کہ جب جنوبی فلسطین میں قائم اسلامی تحریک نے عرب پولیٹیکل الائنس سے علاحدگی اختیار کرلی تھی۔

عرب آبادی کی نمائندہ تین جماعتوں جمہوری محاذ برائے امن ومساوات، ڈیموکریٹک سماج پارٹی اور عرب چینج موومنٹ کی طرف سے جاری ایک متفقہ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ تینوں جماعتیں آئندہ ہونے والے اسرائیلی پارلیمانی انتخابات میں ایک ایجنڈے پر الیکشن میں حصہ لیں‌گی۔

انتخابی اتحاد میں میں امن ومساوات فرنٹ کل 10 سیٹوں میں سے چار، سماج پارٹی 3 اور تبدیلی تحریک تین نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرگی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں‌اسرائیل میں ہونے والے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں عرب جماعتوں کی انتخابات میں متوقع کامیابی کے رحجان میں کمی آسکتی ہے۔ آئندہ انتخابات میں اسرائیلی کنیسٹ میں عرب ارکان کی تعداد 15 سے کم ہو کر 9 پر آسکتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی