جمعه 15/نوامبر/2024

خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی شہید

بدھ 7-اگست-2024

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی  بمباری میں ایک اور صحافی محمد عیسیٰ ابو سعدہ شہید ہو گئے۔ انہیں غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں واقع علاقے "الزینۃ” میں ان کے خاندان کے گھر کے آس پاس کے علاقے پر بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔

خان یونس شہر کےمشرق میں واقع قصبے بنی سہیلہ میں ہزاروں بے گھر افراد کی خدمت کرنے والے ایکاسکول کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں چار شہری شہید اور تین  زخمی ہوئے۔

دوسری طرف  فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی کہ غزہکی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 166 ہوگئی ہے جن میں مرد اور خواتین صحافی شامل ہیں۔


"سرکاری پریس انفارمیشن ” کی طرف سے جاری ایک بیان میں وضاحتکی ہے کہ ساتھی صحافی محمد عیسیٰ ابو سعدہنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی بمباری کی اطلاع دی تھی۔اس اطلاع کے کچھ دیر بعد ان کی شہادت کا پتا چلا۔

انہوں نے بتایاکہ شہید "ابو سعدہ” منگل کی شام اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر گئے وہ متعدد میڈیااداروں کے لیے فیلڈ نمائندے اور فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے عالمیبرادری اور دنیا میں صحافتی کام سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہوہ اس قابض ریاست کو روکیں اور فلسطینی صحافیوں کی منظم نسل کشی کا سلسلہ بندکرائیں۔

مختصر لنک:

کاپی