چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوان اغوا کرلیے

پیر 8-فروری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک چوکی کے پاس سے گذرنے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں‌ لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ یہ گرفتاری شمال مشرقی قصبے عزون میں عمل میں لائی گئی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوانوں یوسف حسین اور جہاد حسین کو عزون سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ ایک چوکی سے گذر کرقصبے میں داخل ہو رہے تھے۔

عزون قصبے کے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے پہلے ہی عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔ قصبے کی نصف آبادی یعنی 25 ہزار دونم پر غاصب صہیونی آباد ہیں۔

عزون میں آئے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے اغوا اور گرفتاریوں کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق قابض فوج ہر سال اس قصبے سے200 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں پابند سلاسل کرتی ہے۔

عزون میں کئی یہودی کالونیاں قائم کی گئی ہیں جن میں کرنیہ شمرون، معالیہ شمرون اور جینات شمرون بڑی کالونیاں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی