فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں حارس چوک میں ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی ایک راہ گیر فلسطینی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی نابلس کے علاقے کفر قلیل سے تعلق رکھنے والے عزام جمیل عامر کے ساتھ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ عامرکو گاڑی تلے روندنے والے یہودی آباد کار کا تعلق ‘ارئیل’ کالونی سے ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان شہید کیے گئے۔ ان میں 34 سالہ خالد ماہر نوفل کا تعلق مغربی رام اللہ کے علاقے راس کرکر سے ہے، اسے یہودی آباد کاروں نے گولیاں مار کر شہید کیا۔