جمعه 15/نوامبر/2024

جنوری میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں‌کی 37 املاک مسمار کیں

جمعہ 19-فروری-2021

القدس اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری اور قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2021ء کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں‌کی 37 املام مسمار کیں جب کہ دسیوں‌ املاک کوخالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے۔

رپورٹ میں‌کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی اراضی غصب کرنے، مکانات مسمار کرنے اور املاک کی مسماری کے نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنوری 2021ء میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کی 37 املاک مسمار کیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے غرب اردن اور القدس میں فلسطینی املاک مسماری کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کے لیے ہزاروں گھروں کی تعمیر کی منظوری دی اور سڑکوں کے قیام کے لیے فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری صہیونی فوج نے فلسطینیوں کی 37 املاک مسمار کیں اور 34 کی مسماری کے احکامات جاری کیے گئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی