جمعه 15/نوامبر/2024

20 سال سے زاید عرصہ قید کاٹنے والے فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی

اتوار 21-فروری-2021

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ دو ماہ کے دوران مزید دو فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 20 سال سے زاید عرصے سے قید رہنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد بیس سال سے زاید عرصے سے قید فلسطینیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق الخلیل کے اسیر مامون صبحی الشریف اور طارق خالد الطبش اس نئی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ مامون صبحی الشریف کو 9 فروری 2000ءکو حراست میں لیا گیا۔

ریاض الاشقر نے بتایا کہ 14 فلسطینی تیس سال سے زاید عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔ ان میں کریم یونس اور ماہر یونس شامل ہیں۔ دونوں کو 1983ء کو جیلوں‌میں ڈالا گیا۔ 33 اسیران 25 سال سے زاید عرصہ اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

سنہ 1994ء میں طے پائے اوسلو معاہدے سے قبل گرفتار 26 فلسطینی بدستور پابند سلاسل ہیں، انہیں قدیم اسیران کہا جاتا ہے۔ ان میں سے بعض سنہ 1987ء کی تحریک انتفاضہ کے دوران گرفتار کیے گئے۔
اسرائیلی زندانوں میں 6 ہزار سے زاید فلسطینی قید ہیں۔ ان میں سے سیکڑوں بچے اور خواتین ہیں اور بڑی تعداد میں بیمار قیدی شامل ہیں‌۔

 

مختصر لنک:

کاپی