جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی شہری کو 26 سال قید اور جرمانے کی سزا

منگل 23-فروری-2021

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی نوجوان 21 سالہ محمود رمضان الحلبی کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں 26 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی فوجی عدالت نے ڈیڑھ لاکھ شیکل جرمانہ اور 10 ہزار شیکل ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ رمضان الحلبی کو اسرائیلی فوج نے 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کرکے اسے زخمی کرنے سمیت دیگر الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ وہ اس وقت ‘عوفر’ جیل میں قید ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی