اسرائیلی ذرائع ابلاگ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےانتخابی مہم کے دوران جنوبی فلسطینی شہر عسقلان کا دورہ کرنا تھا مگر ان کا یہ دورہ فلسطینیوں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر منسوخ ہوگیا۔
عبرانی ٹی وی چینل ’12’ کے مطابق حکمران جماعت لیکوڈ نےعسقلان میں ایک انتخابی جلسے کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں وزیراعظم نیتن یاھو کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ تاہم نیتن یاھو غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کے خطرے کی وجہ سے عسقلان کا دورہ نہیں کرسکے۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے جلسے میں براہ راست شرکت سے معذرت کی اور ٹیلیفون پر خطاب کیا۔ انہوںنے اپنے دورے کی منسوخی کی وجوہات بیان نہیں کیں۔
نیتن یاھو کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق نیتن یاھو کا دورہ اہم سیاسی مذاکرات کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔