فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز عین البیضا کے مقام پر اسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضے کے مذموم عزائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جنوب مشرقی یطا کے نواحی علاقے عین البیضا پر اسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضے کے مذموم عزائم کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف اور یہودی آباد کاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
دسیوں فلسطینیوں نے احتجاج کے طور پر عین البیضا کے مقام پر نماز جمعہ ادا کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے چند روز قبل عین البیضا کی اراضی پر قبضے کا اعلان کیا تھا۔ اس قبضے کا مقصد ماعون اور کرمئیل یہودی کالونیوں میں توسیع کرنا ہے۔